(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی روابط اور بہتر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف آج جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ نے ملاقات کی۔جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔ پاکستان اور روس کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی روابط اور بہتر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔