(ویب ڈیسک) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی موجودگی ہرگز برداشت نہیں۔
سول لائنز ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے بارے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی موجودگی ہرگز برداشت نہیں، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری، جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی میں کسی قسم کی غفلت ناقابلِ قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون پر بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ایس پی سکیورٹی، ایس پی سول لائنز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اجلاس میں موجود تھے۔ناقص سپر ویژن پر ایس ڈی پی او مزنگ کو وضاحتی لیٹر بھی جاری کیا گیا۔
ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ،لٹن روڈکو جرائم پیشہ کے خلاف کارروائیاں مزید موثر بنانے کا حکم دیا گیا۔ایس ایچ او سول لائنز کو اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے اہداف مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ تمام افسران کانفرنس کالز پر ریسپانس مزید بہتر بنائیں،تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کے تدارک کےلیے خصوصی اقدامات کئے جائیں،گٹکا فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، نوجوان نسل کو گٹکے کی لعنت سے بھی بچائیں۔
فیصل کامران نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو محاسبہ کریں،SIPs ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں،قماربازوں،قحبہ خانوں کے خلاف کارروائیاں کریں،تھانوں میں آنے والے سائلین سے عزت سے پیش آئیں، مسائل حل کریں۔