(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما حماد اظہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کر کے لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر9 مئی کے واقعات میں مختلف مقدمات میں ملوث ہیں، حماد اظہر 9 مئی 2023 سے اشتہاری تھے۔