کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کا شاہ لطیف ٹاؤن میں بڑا ایکشن

کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کا شاہ لطیف ٹاؤن میں بڑا ایکشن

(ویب ڈیسک ) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ نے سعودی ورک ویزا اور اقامہ کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیانے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ  گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شہزاد احمد بھٹی اور حبیب الرحمٰن کے نام سے ہوئی، ملزمان نے شہری سے اس کے بھائی کے سعودی ورک ویزا اور اقامہ کے لیے 7 لاکھ 60 ہزار روپے وصول کیے، رقم وصول کرنے کے باوجود ملزمان نے سعودی ورک ویزا اور اقامہ فراہم نہیں کیا، وعدہ پورا نہ ہونے پر شہری نے رقم واپس مانگی تو ملزمان نے رقم دینے سے بھی انکار کردیا۔

 ایف آئی اے حکام کے مطابق شہری کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 223/2026 درج کیا گیا۔

ایف ائی اے حکام کا کہنا ہے کہ  ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 22 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے دونوں نامزد ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی بھی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ  ملزمان کے ہاتھوں مزید شہریوں کے متاثر ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں ۔

Watch Live Public News