ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔