ویب ڈیسک: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 315 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 350 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔