ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 94 ہزار 578 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونا ایک ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 377 ڈالر کا ہوگیا۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 69 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد چاندی 7 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگئی۔