(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے قومی بچت (نیشنل سیونگز) کی معروف اور اہم بچت اسکیموں، بالخصوص "ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس" اور "بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس" کے منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے ستمبر 2026 کے لیے نئے ریٹس باضابطہ طور پر جاری کر دیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی کل مدت 10 سال مقرر ہے، جس کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر میچورٹی کے وقت کل 3 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔ نئے منافع کے شیڈول کے مطابق ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر پہلے سال ایک لاکھ 10 ہزار روپے، دوسرے سال ایک لاکھ 21 ہزار روپے، تیسرے سال ایک لاکھ 33 ہزار روپے، چوتھے سال ایک لاکھ 47 ہزار روپے اور پانچویں سال ایک لاکھ 63 ہزار روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح چھٹے سال ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ایک لاکھ 82 ہزار روپے، ساتویں سال 2 لاکھ 4 ہزار روپے، آٹھویں سال 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور نویں سال 2 لاکھ 62 ہزار روپے حاصل ہوں گے، جبکہ دسویں سال مکمل میچورٹی پر یہ رقم بڑھ کر 3 لاکھ روپے ہو جائے گی۔
حکومتی فیصلے کے تحت بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں بھی کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔