(ویب ڈیسک )وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.65 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 8.35 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 26.30 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔ٹماٹر 2.55 فیصد اور آلو 0.96 فیصد مہنگا ہوگیا۔
اسی طرح پیٹرول 0.90 فیصد اور ڈیزل 0.09 فیصد مہنگا ہوا، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد آٹا، چکن اور دال ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 7 اشیاء سستی جبکہ 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں،کیلے 2.54 فیصد اور دال مونگ 0.69 فیصد سستی ہوگئی،چینی، انڈے، دال چنا اور گڑ کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔