ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں ایک روز کے لیے نافذ کی گئی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں ان کی قیمتوں سے منسلک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی تھی۔