(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ سمیت ملک میں سونا اور چاندی سستا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 3ہزار800روپے سستا ہو گیا۔جس کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر4لاکھ53ہزار436روپے ہو گئی جبکہ 3257روپے کمی کیساتھ 10گرام سونے کے نرخ 3لاکھ88ہزار749روپے ہو گئے۔
عالمی مارکیٹ میں38ڈالر کمی کیساتھ فی اونس سونے کی قیمت 4309ڈالر ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ چاندی کی قیمت 73روپے کمی سے 6869روپے پر آ گئی جبکہ 10 گرام چاندی 62 روپے کمی سے 5889 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 63.91 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔