عالمی مارکیٹ سمیت ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ سمیت ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ سمیت ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 900 کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے کا ہوگیا  جبکہ 10 گرام سونا 772 روپے کمی سے 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے ہوگیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کمی سے 4120 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

ایسوی  ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 27 روپے کمی سے 6207 روپے ہوگئی جبکہ10 گرام چاندی 23 روپے کمی سے 5321 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 57.29 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Watch Live Public News