عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
کیپشن: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔

آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 234 روپے پر برقرار رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 129 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Watch Live Public News