عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ
کیپشن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجوہات مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور امریکا میں تیل کے ذخائر میں کمی ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.59 ڈالر اضافے کے بعد 110.38 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 1.36 ڈالر بڑھ کر 99.18 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

اس سے ایک روز قبل ایران کے صدر اور پاکستان کے آرمی چیف کے درمیان تہران میں ملاقات کے دوران ثالثی کی کوششوں سے متعلق گفتگو کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔

Watch Live Public News