ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی مزید سخت

ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی مزید سخت
کیپشن: ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی مزید سخت

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر حملے کی کوشش کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ اداکار کو ممبئی کے نجی ایئرپورٹ پر مسلح سیکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں دیکھا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 اکتوبر کو ٹائیگر شروف پر حملے کی کوشش کے بعد ممبئی کی فلمی صنعت میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ واقعے کے سلسلے میں اب تک 4 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے مبینہ دھمکیوں کے پیشِ نظر سلمان خان کی سیکیورٹی پہلے ہی سخت تھی، تاہم حالیہ واقعے کے بعد حفاظتی انتظامات مزید بڑھا دیے گئے ہیں۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک غیر مصدقہ وائس کلپ بھی گردش کر رہا ہے، جس میں ٹائیگر شروف پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والی شخصیات کو دھمکیاں دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تاہم اس پیغام کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب، میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے تفتیش کے دوران شبہ ظاہر کیا تھا کہ حملہ آوروں کا اصل ہدف ٹائیگر شروف کے بجائے کوئی دوسری اہم بالی ووڈ شخصیت تھی۔

واضح رہے کہ اپریل 2024 میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس پر بھی فائرنگ کی گئی تھی، جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔

Watch Live Public News