ملک میں پیٹرول، ڈیزل کے بحران کا خطرہ ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ہنگامی خط لکھ دیا

ملک میں پیٹرول، ڈیزل کے بحران کا خطرہ ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ہنگامی خط لکھ دیا

(ویب ڈیسک) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے بحران کا خطرہ  پیدا ہوگیا۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے وزیر پیٹرولیم  اور چیئرمین اوگرا کو ہنگامی خط لکھ دیا۔

اوسی اے سی خط میں کہا گیا ہے کہ رقم کی قلت پیٹرول ڈیزل کی خریداری متاثر کررہی ہیں۔ملک میں پیٹرول کا صرف 18 اور ڈیزل کا 27 دن کا ذخیرہ باقی رہ گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے 66 ارب 70 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔بھاری رقم پرائس ڈیفرینشیل کلیمز اور مارجن کی مد میں پھنسی ہوئی ہے۔ تیل منگوانے کیلئے سرمایہ کم ہوتا جارہا ہے۔

او سی اے سی نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کے اسٹریٹیجک ذخائر مینٹین کرنا مشکل ہے۔اپنے اسٹاکس سے پیٹرول ڈیزل فروخت کرکے بینکوں اور سپلائر کو ادائیگیاں کر رہے ہیں۔حکومت کی طرف پھنسی رقم پیٹرول کے پانچ کارگوز کے برابر ہے۔

جنرل سیکریٹری اوسی اے سی ناظر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ  ادائیگیوں کا پندرہ دن کا وعدہ 6 ماہ میں بھی پورا نہیں ہوا۔چیئرمین اوگرا ہماری بات ہی نہیں سنتے۔اوگرا فوری طور پر کلیمز کی رقم جاری کرے۔ڈیلرز کے مارجن بڑھا دیا ہمارا 1.22 روپے فی لیٹر مارجن اب تک نہیں بڑھایا۔

Watch Live Public News