محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
کیپشن: محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے تجارت، معیشت، سیاحت، سیاست، ثقافت اور سائنس سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، سیاحت اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران اپنی علاقائی صلاحیتوں سے مؤثر انداز میں فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ضروریات کا ایک حصہ باہمی تعاون کے ذریعے پورا کرسکتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات اعلیٰ سطح پر ہیں اور پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

Watch Live Public News