وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی اہم منصب سے ملاقات،اسکندر مومنی نے وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی اہم منصب سے ملاقات،اسکندر مومنی نے وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا

(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن واستحکام کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف  اور  فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  ایرانی وزات داخلہ پہنچے جہاں  ان کی  ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات  ہوئی،جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن واستحکام کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف  اور  فیلڈ مارشل  سیدعاصم منیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے شکرگراز ہیں۔پاکستان کا حالیہ دورہ بہت مفید رہا۔

اس موقع  پر محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے وقت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم ہوں گے۔

Watch Live Public News