ویب ڈیسک: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی، تاہم حکومت کی جانب سے تاحال حتمی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے اور دھند کے خدشے کے پیش نظر طلبہ اور والدین ونٹر ویکیشن کے اعلان کے منتظر رہتے ہیں۔ گزشتہ سال پنجاب میں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں دی گئی تھیں۔ اسی شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال تعطیلات کا ممکنہ آغاز 21 دسمبر 2026 سے ہوسکتا ہے، جو 10 جنوری 2027 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اس صورت میں صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 11 جنوری 2027 کو دوبارہ کھل سکتے ہیں۔ تاہم تعطیلات کی حتمی تاریخوں اور دورانیے کا فیصلہ حکومت پنجاب کرے گی، جس کا باقاعدہ اعلان سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔