پنجاب: ایڈوانس آئی ٹی پروگرام کے چوتھے بیچ میں داخلے شروع

پنجاب: ایڈوانس آئی ٹی پروگرام کے چوتھے بیچ میں داخلے شروع
کیپشن: پنجاب: ایڈوانس آئی ٹی پروگرام کے چوتھے بیچ میں داخلے شروع

ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ’ہنرمند پنجاب، خودمختار پاکستان‘ وژن 2030 کے تحت ایڈوانس آئی ٹی پروگرام کے چوتھے بیچ میں داخلے شروع کردیے۔

پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز، فری لانسنگ اور عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں روزگار کے لیے 26 سے زائد کورسز میں مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔

حکومت نے مجموعی طور پر 10 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ پروگرام میں میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ کارڈ بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق چوتھے بیچ میں نشستیں محدود ہیں، اس لیے خواہش مند نوجوانوں کو بروقت درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News