جو روٹ کے بھائی بلی روٹ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

جو روٹ کے بھائی بلی روٹ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
کیپشن: جو روٹ کے بھائی بلی روٹ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے کرکٹ شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب روٹ نامی کرکٹر نے 2026 کے سیزن کے اختتام پر پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، تاہم یہ انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نہیں بلکہ ان کے چھوٹے بھائی بلی روٹ ہیں۔

34 سالہ بلی روٹ نے کاؤنٹی کرکٹ میں 14 سالہ کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ جو روٹ سے تقریباً 16 ماہ چھوٹے ہیں، جبکہ جو روٹ بدستور انگلینڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

بلی روٹ نے ناٹنگھم شائر اور گلیمورگن کی جانب سے کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے 83 فرسٹ کلاس میچز میں 4,107 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 229 رنز رہا۔

انہوں نے گلیمورگن کو 2024 ون ڈے کپ سمیت 4 ٹرافیاں جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم رواں سیزن میں محدود مواقع ملنے کے باعث وہ صرف 2 کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز کھیل سکے۔

دوسری جانب جو روٹ کا بین الاقوامی کیریئر بدستور جاری ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کی 68 نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 69ویں نصف سنچری اسکور کی۔

جو روٹ نے 521 اننگز میں 23 ہزار بین الاقوامی رنز بھی مکمل کیے اور یہ سنگ میل ٹنڈولکر سے ایک اننگز کم میں عبور کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

Watch Live Public News