فیول ریلیف سے صارفین کو محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

فیول ریلیف سے صارفین کو محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: فیول ریلیف سے صارفین کو محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے فیول ریلیف اسکیم کے تحت صارفین کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیر پیٹرولیم کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی اور فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت ملک بھر کے 10 ہزار پیٹرول پمپس میں سے 8,500 سے زائد کو ادائیگیاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

علی پرویز ملک نے ہدایت کی کہ امن و امان کی صورتحال یا سڑکوں کی بندش کے باعث ایندھن کی ترسیل متاثر نہ ہو اور اس حوالے سے پیشگی انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کو ریلیف سے محروم کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں ریلوے حکام نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو ڈپوؤں میں اضافی ذخیرہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News