سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 8 دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 8 دہشت گرد جہنم واصل
کیپشن: سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 8 دہشت گرد جہنم واصل

ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں کیے گئے ایک آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی عناصر نے سیکیورٹی فورسز سے بچنے کے لیے مسجد کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی؛ تاہم فورسز نے مسجد کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے مہارت کے ساتھ ان عناصر کو نشانہ بنایا۔

Watch Live Public News