ویب ڈیسک: ترک صدر رجب طیب اردگان نے جنرل اسمبلی خطاب میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔
اپنے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق ہونا چاہیے۔ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو یو این چارٹر کے تحت حل کیا جائے۔ انہوں نے پاک بھارت تنازعات کے حل کے لیے بامقصد مذاکرات پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک صدر نے پاکستانی مؤقف کی بھرپور تائید کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں مسئلہ کشمیر پر مضبوط مؤقف پیش کیا۔ طیب اردگان نے کہا کہ ترکیہ ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ترک صدر نے فلسطین سمیت تمام مظلوم اقوام کا مقدمہ جنرل اسمبلی میں پیش کیا ۔ اقوام متحدہ اپنا رول ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عالمی میڈیا پر ترک صدر کے خطاب کو زبردست پذیرائی ملی۔