ویب ڈیسک: پاکستانی کبڈی ٹیم ایشین گیمز میں پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔
پاکستان کو آخری گروپ میچ میں ایران کے ہاتھوں 51-30 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ پاکستان نے گروپ مرحلے کے 4 میچز میں سے صرف 2 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ اسے ایران کے علاوہ تھائی لینڈ کے ہاتھوں بھی شکست ہوئی۔
کبڈی 1990 سے ایشین گیمز کا مستقل حصہ ہے۔ پاکستان نے ایشین گیمز میں کبڈی کے مقابلوں میں 6 کانسی اور 2 چاندی کے تمغے جیت رکھے ہیں۔
پاکستان نے 2014 کے علاوہ ہر ایشین گیمز میں کبڈی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ 2014 میں قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر رہی تھی۔ تاہم موجودہ ایونٹ میں پہلی مرتبہ پاکستان ایشین گیمز کبڈی کے سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکا۔