ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستانی فورسز کی جانب سے طالبان حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں 10 مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون انفراسٹرکچر کے خلاف درست فضائی و ڈرون حملوں کی ویڈیو جاری کر دی۔
ایکس پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جوابی کارروائی میں پاکستان کی فورسز نے درست فضائی و ڈرون حملوں میں ڈرون لانچنگ اور ذخیرہ کرنے کے مقامات سمیت دہشت گردوں کے ٹھکانے اور معاون انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کیا۔ طالبان حکومت کے زیر کنٹرول 10 مقامات پر کارروائی میں پاکستان میں غیر مسلح شہریوں پر دہشت گرد حملوں سے منسلک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ افغان طالبان حکومت کی جانب سے 23 ستمبر کو کی گئی ناکام ڈرون دراندازی سے منسلک اہداف کو بھی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔
Update-Ghazab lil Haq
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 24, 2026
Islamabad, 24 September 2026;
Through precise aerial and drone strikes as seen in attached clip, terrorist hideouts and support infrastructure including drone launching and storage sites across 10 locations in areas under the control of Afghan Taliban… pic.twitter.com/6CrgV4SzSw
اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بیرونی سرپرستی، پناہ یا معاونت رکھنے والے دہشت گرد پراکسیز کے خطرے کے خلاف اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع جاری رکھے گا۔ پاکستان اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام جاری رکھے گا۔