پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتیں جاری

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتیں جاری
کیپشن: پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتیں جاری

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 17 ستمبر سے ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کے باعث بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی منتقل ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News