(ویب ڈیسک): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) نے اپنےفلائٹ اٹینڈنٹس کے لیے نئے اور جدید یونیفارمز کے انتخاب کی غرض سے " پی آئی اے نیو یونیفارم ڈیزائن شوکیس 2026" کا انعقاد کیا ہے، جس میں ملک کے صفِ اول کے فیشن ڈیزائنرز نے اپنے تیار کردہ شاندار اور جدید ڈیزائنز پیش کیے ہیں۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس شوکیس کا مقصد روایتی شناخت، فیشن، پیشہ ورانہ تقاضوں اور جدید دور کی ضروریات کو یکجا کر کے قومی ایئرلائن کے عملے کو ایک نیا اور باوقار تشخص فراہم کرنا ہے۔
From the runway to the skies. ????
— PIA (@Official_PIA) September 17, 2026
The runway came alive at the PIA New Uniform Design Showcase 2026, where Pakistan’s leading designers brought their vision for the future of PIA uniforms to life — merging fashion, functionality, identity and purpose.
THE DESIGNERS:
@mkmaheen ×… pic.twitter.com/8GgEGfQFxf
تقریب میں پاکستان کے ممتاز فیشن ڈیزائنرز اور برانڈز نے فلائٹ اٹینڈنٹس کے لیے اپنے پرپوزڈ (مجوزہ) ملبوسات پیش کیے۔


ڈیزائنرز کے تیار کردہ ان کلیکشنز کا جائزہ فیشن اور اسٹائل کی دنیا سے تعلق رکھنے والی ایک معتبر جیوری کے سامنے پیش کیا گیا۔ جیوری پینل میں شمعون سلطان، نیلوفر شاہد (میراث)، حنا طیبہ خلیل، نسیم تہرانی اور نبیلہ مقصود شامل تھیں، جنہوں نے اپنے فنی اور پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں ڈیزائنز کا جائزہ لیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایئر ہوسٹسز کے مجوزہ یونیفارمز کی سامنے آنے والی تصاویر کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، جن میں روایتی وقار اور جدید بین الاقوامی ایوی ایشن کے رجحانات کا امتزاج نمایاں ہے۔