بانی پی ٹی آئی سے متعلق انسداد دہشتگردی عدالت کا اہم حکم آگیا

بانی پی ٹی آئی سے متعلق انسداد دہشتگردی عدالت کا اہم حکم آگیا
کیپشن: بانی پی ٹی آئی سے متعلق انسداد دہشتگردی عدالت کا اہم حکم آگیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جج طاہر عباس سپرا نے ہدایت کی کہ عمران خان کو عدالت میں جسمانی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔ عدالت نے سابق وفاقی وزرا فرخ حبیب، حماد اظہر، مراد سعید اور شبلی فراز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور پی ٹی آئی رہنما حسن خان نیازی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔

Watch Live Public News