(ویب ڈیسک ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم ارمغان عرف ارمی کی ضمانت کی درخواستوں کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ملزم ارمغان کی قتل سمیت 5 مقدمات میں ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ اس اسٹیج پر ملزم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
خیال رہے کہ ملزم کیخلاف مصطفی عامر کو تاوان کے لیئے اغوا کرنے کا مقدمہ درخشاں پولیس نے درج کیا تھا۔ملزم کیخلاف اینٹی وائلنٹ کرائم سیل میں پولیس مقابلہ، اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزم ارمغان کیخلاف اینٹی کرائم سیل نے غیر قانونی اسلحہ کے 3 مقدمات قائم کئے تھے۔
دوران سماعت ملزم ارمغان اور اسکا والد عدالت میں موجود تھے۔ملزم نے درخواستوں پر خود دلائل دیئے۔
واضح رہے کہ ملزم نے 2025 میں اپنے ہی دوست کوتششد کا نشانہ بنایا تھا۔ملزم شریک ملزم کے ساتھ ملکر زخمی مصطفی عامر کو حب بلوچستان لے گیا تھا۔ملزم نے مصطفی عامر کو گاڑی سمیت جلادیا تھا۔ملزم کی فائرنگ سے ایک ڈی ایس پی اور ایک کانسٹبل زخمی ہوا تھا۔
ملزم نے عدالت میں تمام الزامات کو جھوٹ قرار دیئے تھے۔