وفاقی محتسب پنشن کی قانونی شرائط پوری کیے بغیر کسی شخص کو پنشن دینے کا حکم نہیں دے سکتا، آئینی عدالت

وفاقی محتسب پنشن کی قانونی شرائط پوری کیے بغیر کسی شخص کو پنشن دینے کا حکم نہیں دے سکتا، آئینی عدالت
کیپشن: وفاقی محتسب پنشن کی قانونی شرائط پوری کیے بغیر کسی شخص کو پنشن دینے کا حکم نہیں دے سکتا، آئینی عدالت

ویب ڈیسک: وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ وفاقی محتسب پنشن کی قانونی شرائط پوری کیے بغیر کسی شخص کو پنشن دینے کا حکم نہیں دے سکتا۔

عدالت نے ای او بی آئی کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ، وفاقی محتسب اور صدرِ پاکستان کے احکامات کالعدم قرار دے دیے۔

چیف جسٹس امین الدین خان کے تحریر کردہ 12 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا کہ پنشن کی درخواست مسترد ہونا بذاتِ خود بدانتظامی نہیں، جبکہ قانونی اہلیت کے تنازع کو بدانتظامی قرار دے کر محتسب کا دائرۂ اختیار نہیں بڑھایا جاسکتا۔

عدالت کے مطابق پنشن کے لیے عمومی طور پر کم از کم 15 سال کی شراکت درکار ہوتی ہے، جبکہ درخواست گزار جاوید اقبال بھٹی کی بیمہ شدہ ملازمت 6 سال سے بھی کم تھی اور انہیں خصوصی رعایت بھی حاصل نہیں تھی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پہلے ادا کی گئی 48 ہزار روپے کی اولڈ ایج گرانٹ پنشن کا حق پیدا نہیں کرتی۔ عدالت نے واضح کیا کہ فوائد کی اہلیت سے متعلق تنازعات ای او بی آئی قانون کے تحت مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہی طے ہوں گے۔

Watch Live Public News