ویب ڈیسک:سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری، شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران فتنہ الخوارج کے4 اہم دہشت گرد کمانڈرسمیت 9 خارجی جہنم واصل کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے پلنگ زئی، ندیم کوٹ، کوٹ خضری میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج کے ہلاک اہم دہشت گرد کمانڈرزمیں خارجی خالد رضا،خارجی کامران، خارجی موسیٰ اورخارجی مفتوم شامل ہیں،سیکیورٹی فورسزکی موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمدہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےشمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک کرنے پرسیکیورٹی فورسزکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اُن کا کہناتھاکہ فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔