ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 1.82 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 396.65 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اعلان کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 0.91 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس سے نئی قیمت 394.94 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 8 اکتوبر سے ہوگا۔