ویب ڈیسک: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2ہزار روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1715 روپےاضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے کاہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر اضافے سے 4181 ڈالر فی اونس پر آگیا ۔
دوسری جانب، فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے سے 6578 روپے ہوگئی۔ دس گرام چاندی 43 روپے اضافے سے 5639 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 61 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔