شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 خوارج ہلاک
کیپشن: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں تباہ کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے فیصلہ کن کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدک میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والے سیکیورٹی اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔

محسن نقوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

Watch Live Public News