ہاکی لیجنڈ خواجہ ذکاء الدین 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ہاکی لیجنڈ خواجہ ذکاء الدین 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کیپشن: ہاکی لیجنڈ خواجہ ذکاء الدین 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف سابق اولمپئن اور ہاکی لیجنڈ خواجہ ذکاء الدین 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ ذکاء الدین نے 1960 کے روم اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا اور ملک کا نام روشن کیا۔

لاہور سے ان کے داماد اور سابق اولمپئن توقیر ڈار نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

27 اکتوبر 1936 کو جالندھر، مشرقی پنجاب میں پیدا ہونے والے خواجہ ذکاء الدین نے 1958 سے 1966 تک پاکستان کی نمائندگی کی اور 56 بین الاقوامی میچز کھیلے۔ ان کا شمار پاکستان کے نمایاں ہاکی کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔

Watch Live Public News