ویب ڈیسک: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق عثمان خواجہ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔
پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پوری آسٹریلوی ٹیم کو سینڈ پیپر اسکینڈل کا پہلے سے علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے۔ بال ٹیمپرنگ کے لیے نہ کوئی منصوبہ بنایا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے ٹیم کی کوئی میٹنگ ہوئی۔ انہیں میدان میں سینڈ پیپر استعمال کیے جانے کا علم نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر عثمان خواجہ کو اس معاملے کا علم ہوتا تو وہ اسے روک دیتے۔ عثمان کے الزامات پر انہیں شدید حیرت اور مایوسی ہوئی ہے، تاہم وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے۔
پیٹ کمنز کے مطابق اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو دی گئی سزائیں ضرورت سے زیادہ سخت تھیں، جبکہ آٹھ سال پرانے اسکینڈل کو دوبارہ اٹھانے سے کھلاڑیوں اور ان کے خاندانوں پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب ڈیوڈ وارنر نے پیٹ کمنز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان خواجہ کا دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عثمان خواجہ کی کتاب میں لکھے گئے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے خیال میں پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے مزید کہا کہ تین کھلاڑیوں نے اس اسکینڈل کی بھاری قیمت ادا کی اور انہوں نے آٹھ سال تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔