(ویب ڈیسک) اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا۔
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوگرا نے قیمتوں کے تعین کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 312 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 346 روپے کی سطح پر برقرار رہے گی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 28 سے 30 نومبر تین روز کیلئے ہوگا۔