(ویب ڈیسک ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ کی تذویراتی سیاسی دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،اجلاس میں خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں ںے بتایا کہ اجلاس میں وزرائے خارجہ ،وزرائے دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے شرکت کی۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ تینوں ملکوں نے خطے کے امن،سلامتی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا،اجلاس میں سعودی عرب پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے دو اجلاس سعودی عرب اور ترکیہ میں ہوچکے ہیں۔