ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 387,836 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,972 روپے کی کمی آئی ہے، اور اب یہ 332,506 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3,653 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔