خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 7 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 7 خوارج ہلاک
کیپشن: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 7 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں فورسز کی کارروائی کے دوران مزید 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے خالی واٹر باؤزر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد فتنہ الہندوستان کی جانب سے ای-40 شاہراہ پر مختلف مقامات پر آتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 31 اگست کو بھی ایسی ہی تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے 11 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

Watch Live Public News