مری: سکول وین میں آگ لگنے سے متعدد بچے جھلس گئے

مری: سکول وین میں آگ لگنے سے متعدد بچے جھلس گئے
کیپشن: مری: سکول وین میں آگ لگنے سے متعدد بچے جھلس گئے

ویب ڈیسک: مری میں لوئر موہڑہ ابڑاہوتر کے قریب اسکول بچوں کی وین بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے جاگری، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق وین میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے بچے سوار تھے۔ حادثے کے بعد تمام بچوں کو بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور سول اسپتال مری منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو فائر فائٹنگ ٹیم نے وین میں لگی آگ پر قابو پالیا۔

ڈی پی او مری کے مطابق حادثے میں زخمی 11 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 8 کی حالت مستحکم ہے، جبکہ ارحم، حسن طالب اور عائشہ نامی 3 بچوں کو مزید علاج کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق تمام زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ بعض بچوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News