(ویب ڈیسک ) کوٹ ادو میں چوروں نے تعاقب کرنیوالے کتے کو ہی چوری کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں ایک منفرد نوعیت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مدعی مقدمے نے الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ چور اس کی زمین سے ٹیوب ویل چوری کرنے آئے لیکن ناکامی کے بعد اس کا پالتو کتا بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ مدعی نے بیان دیا کہ جب اسے چوروں کی موجودگی کا علم ہوا تو اس نے اپنے پالتو کتے کو ان کے تعاقب کے لیے چھوڑ دیا، لیکن کتا واپس نہیں آیا۔
مدعی نے شبہ ظاہر کیا کہ اسے مبینہ چور کتے کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔