لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی آپریشن میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاک

لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی آپریشن میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاک
کیپشن: لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی آپریشن میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاک

ویب ڈیسک: لکی مروت کے علاقے عبدالخیل میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب مقامی کمانڈر منظور ہلاک ہوگیا۔

ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحبزادہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی لاش پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔ منظور سی ٹی ڈی بنوں ڈویژن کو دہشت گردی کے 7 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد پر گزشتہ شام عبدالخیل کے علاقے میں شاہ حسن خیل سے واپس آنے والے کرکٹ کھلاڑیوں پر حملے کا بھی الزام تھا۔ حملے میں 3 نوجوان جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا، جس کے بعد علاقے میں دیگر مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Watch Live Public News