ویب ڈیسک: مریدکے میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق میونسپل چیئرمین شیخ شبیر احمد فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد جی ٹی روڈ پر واقع اپنی فلور مل سے کار میں لاہور جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ متعدد گولیاں لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال مریدکے منتقل کردی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانے دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم قتل کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔