کراچی میں 15 سے 20 مسلح ڈاکوؤں کی یلغار، نجی کمپنی کا صفایا کر گئے

کراچی میں 15 سے 20 مسلح ڈاکوؤں کی یلغار، نجی کمپنی کا صفایا کر گئے

(ویب ڈیسک) کراچی کے صنعتی علاقے پورٹ قاسم کے قریب کچے کے ڈاکوؤں کے منظم انداز میں ایک نجی کمپنی پر 15 سے 20 مسلح ڈاکوؤں کے گروہ نے دھاوا بول دیا اور کمپنی کے عملے سمیت وہاں تعینات سیکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اسلحہ اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں  پورٹ قاسم کے قریب نجی کمپنی میں ڈاکووں کی یلغار، 15 سے 20 مسلح افراد پر مشتمل ڈاکووں کی فوج ، کمپنی کا صفایا کر گئی۔

ڈکیتوں نے کمپنی میں تعینات پولیس اہلکار، سیکیورٹی گارڈ اور سامان کسی کو نا بخشا۔ ملزمان پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدیعت میں بن قاسم تھانے میں درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News