(ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے کلفٹن میں نامعلوم افراد نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون ممتاز کو طبی امداد کیلئے سول برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا، تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونےوالی خاتون گھریلو ملازمہ ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم نے خاتون پر تیزاب پھینکا، تیزاب سے خاتون کا چہرہ اورہاتھ متاثر ہوئے ہیں۔