کراچی : میر رضا کیس میں اہم پیشرفت

کراچی : میر رضا کیس میں اہم پیشرفت

(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق   میر رضا کیس میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ   این سی سی آئی اے نے میررضا کاکرپٹوکرنسی کا ڈیٹا حاصل کرلیا، میر رضا کاکرپٹو کرنسی کا چھ ماہ کا ڈیٹا حاصل کرنے کی درخواست کی گئی تھی، کئی صفحات پر مبنی ڈیٹا تحقیقاتی کمیٹی کو بھی فراہم کردیا گیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق  جوڈیشل کمیشن کو بھی سی ڈی آر کی طرز پر ڈیٹا جمع کروادیا گیا۔ پولیس  نے این سی سی آئی اے سے ڈیٹا اینالائیسز کی درخواست کی ہے،  ڈیٹا کی تفصیل سادہ الفاظ میں ڈی کوڈ کرکے دی جائے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پولیس کا کام نہیں ہے کہ وہ بائنانس کا ٹیکنیکل ڈیٹا سمجھ سکے، ڈیٹا اینالائسز سے معلوم ہوسکے گا کہ چھ ماہ تک روزانہ  کتنی ٹرانزیکشنز ہوئی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ  ممکنہ طور پر کل تک پولیس کو ڈیٹا تجزیہ کرکے دے دیا جائے گا،حاصل کردہ ڈیٹا کی سافٹ کاپی متعلقہ حکام کو دے دی گئی ہے۔

Watch Live Public News