(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر چین سے تعلق رکھنے والی ایک آوارہ سفید بلی کی بے حد پیاری اور منفرد ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جو روزانہ ایک مخصوص وقت پر سڑک کنارے کھڑے ہو کر باقاعدہ مسافروں کی طرح بس کا انتظار کرتی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی آوارہ بلی روزانہ سڑک کے کنارے بس اسٹاپ پر بیٹھتی ہے اور جیسے ہی اس کی مخصوص بس آ کر رکتی ہے، یہ کسی مسافر کی طرح پُراعتماد انداز میں چھلانگ لگا کر بس کے اندر سوار ہو جاتی ہے۔
#OneMoment This stray, white #cat waits by the roadside for the bus every day. The kitty jumps on board and enjoys the cat food prepared for it. This bus has become its special food truck. ???? #FunChina pic.twitter.com/YvpzEhuxHM
— China Daily (@ChinaDaily) September 28, 2026
بلی کا بس میں سوار ہونے کا مقصد سفر کرنا نہیں بلکہ اپنا پسندیدہ کھانا کھانا ہوتا ہے۔ بس عملے اور ڈرائیور کی جانب سے اس کے لیے روزانہ پہلے سے خاص کیٹ فوڈ تیار رکھا جاتا ہے۔
بلی آرام سے بس کے اندر اپنے لیے رکھا گیا کھانا مزے سے کھاتی ہے، جس کے باعث یہ مسافر بس اب اس کے لیے ایک خصوصی " فوڈ ٹرک" کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔
جانوروں سے ہمدردی اور پیار کے اس انوکھے رشتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، جہاں صارفین بس ڈرائیور اور عملے کے اس مہربان اقدام کو خوب سراہ رہے ہیں۔