امریکی پائلٹ کے بیان پر ایرانی فوج کی طنزیہ ویڈیو وائرل

امریکی پائلٹ کے بیان پر ایرانی فوج کی طنزیہ ویڈیو وائرل
کیپشن: امریکی پائلٹ کے بیان پر ایرانی فوج کی طنزیہ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: ایرانی فوج نے اصفہان کے قریب ریسکیو کیے گئے امریکی پائلٹ کے بیان پر طنزیہ ویڈیو جاری کردی، جس میں پائلٹ کے دعوے کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں طیارے پر حملے، پیراشوٹ کے تباہ ہونے، ہزاروں فٹ کی بلندی سے گرنے، زمین میں دھنسنے اور دوبارہ نکلنے کے بعد ہزاروں فٹ بلند پہاڑ پر چڑھنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی اور کئی صارفین نے اسے دلچسپ اور مزاحیہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ امریکی پائلٹ نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ پیراشوٹ میں خرابی کے باعث طیارے سے گرنے کے بعد ان کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ ان کے مطابق زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے تقریباً 7 ہزار فٹ بلند پہاڑی پر چڑھ کر جان بچائی۔

ایرانی حکام کے مطابق اپریل میں اصفہان کے قریب ایک امریکی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا تھا۔

Watch Live Public News